نئی دہلی،23دسمبر(ایجنسی) صدر جمہوریہ مسٹرپرنب مکھرجی نے عیدمیلادالنبیؐ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ "عیدمیلاد النبیؐ" کے مبارک موقع پر میں ہندوستان اور ہندوستان سے باہر مقیم اپنے سبھی اہل وطن کو مبارکباد دیتا ہوں اور
نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔
میری دعا ہے کہ رسول پاکؐ نے رحم دلی، رواداری اور انسانیت کی خدمت کے تعلق سے جو تعلیم دی اور جس پر خود عمل کرکے دکھلایا ان سے ہمیں محبت اور عالمی بھائی چارے کی راہ پر آگے بڑھنے کی ترغیب اور رہنمائی حاصل ہو۔